کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد 21 روز کے دوران تعلیمی اداروں میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 572 ہو گئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں پیر کو کورونا وائرس کے 88 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آئے۔
محکمہ صحت کے مطابق 15 ستمبر سے اب تک 21 روز کے دوران بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 7211 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے مثبت رزلٹ کے مریضوں کی کل تعداد 572 ہے جب کہ منفی رزلٹ کی کل تعداد 6639 ہے۔