یونان (اصل میڈیا ڈیسک) یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتچو تاکِس نے کہا کہ وہ ترکی کے سا تھ تحقیقاتی مذاکرات کے جلد ہی شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے فرانسیسی اخبار لی فگارو سے مشرقی بحیرہ روم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی ترکی کے ساتھ مذاکرات شروع ہو جائیں گے جوکہ ایک حوصلہ افزا اور اہم قدم ہے۔
میتچو تاکِس نے کہا کہ ان مذکرات کے تسلسل کے ساتھ جاری رہنے اور خصوصی اقتصادی زون کا تعین کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں وزرائے خارجہ کی سطح پر بھی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ، “اس وقت کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے ، لیکن میرے اور صدر ایردوان کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے، میں اس بارے میں کسی امکان کو رد نہیں کرتا ہوں۔