اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 646 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے671 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 646 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 3 ہزار 062 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 558 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 910 ، پنجاب میں ایک لاکھ 484، خیبرپختونخوا 38 ہزار 273 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 210، بلوچستان میں 15 ہزار 498 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 991 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 900 تعداد ہو گئی۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔