واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی نوعیت کے مذاکرات آج واشنگٹن میں ہوں گے۔ مذاکرات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد شرکت کرے گا جب کہ مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو شرکت کریں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سیکیورٹی تعاون کےفروغ، علاقائی اقتصادی ترقی اور خوشحالی، دونوں قوموں کے درمیان رابطوں کےفروغ اور عشروں پر پھیلے دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات میں کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔