چین (اصل میڈیا ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ کی بحر ہند اور پیسیفک سے متعلق پالیسیاں سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔
دورہ ملائیشیا کے آخری روز انہوں نے ملایا ہم منصب ہشام الدین حسین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں علاقائی صورت حال پر غور کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی بحر ہند اور پیسیفک سے متعلق پالیسیاں چین کے خلاف ہیں اور جن کا مقصد علاقے میں نیٹو کے قیام کو ممکن بنانا ہے اور وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ پرانے نظام کی طرز پر یعنی سرد جنگ ذہنیت کے ساتھ علاقائی ممالک کے درمیان چپقلش بڑھاتےہوئے جیو پالیٹیک مسائل کو ہوا دینا ہے۔
انہوں نے کہا امریکہ پالیسیاں ہمارے خطے کے لیے خطرہ ہیں، جنوب مشرقی ایشیا اور بحیرہ جنوبی چین میں چین کے ساتھ موجودہ تنازعات کا حل مذاکرات ہیں جس میں بیرونی مداخلت قبول نہیں ہوگی۔