اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار 651 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 848 ہوگئی۔
اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 4 ہزار 609 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 588 ہوگئی۔