فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس کے سابق صدر نیکولا سارکوزی کے خلاف نیشنل فنانشل پراسیکیوٹر کی جانب سے مبینہ بدعنوانی اور سنہ 2007ء کی انتخابی مہم کے لیے لیبیا سے رشوت کے طور پر فنڈز حاصل کرنے کے الزامات کے تحت سابق صدر پر ‘جرائم پیشہ مافیا’ تشکیل دینے کا سنگین الزام عاید کیا ہے۔
سابق فرانسیسی صدر کے خلاف بدعنوانی اور دیگر الزامات کے تحت مارچ 2018ء سے تحقیقات جاری ہیں۔
سابق صدر سارکوزی نے ‘فیس بک’ پر پوسٹ کردہ اپنے رد عمل میں کہا کہ میری بے گناہی واضح اور ایک سمجھوتے کا حصہ ہے مگر نیا الزام میرے لیے بجلی کا جھٹکا ہے۔ میرے مخالفین میرے خلاف جب غیر قانونی فنڈنگ کے حصول کے الزام میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے تو میرے خلاف ایک نیا ہتھکنڈہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔
سابق صدر کہ چکے ہیں ان پر بے جا طور پر کرپشن کے الزامات عاید کرکے انہیں ایک ‘سازش’ کے تحت قربانی کا بکرہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور انتخابی مہم کے لیے لیبیا سے فنڈز حاصل کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جنوری میں فرانسیسی عدالت نے سابق صدر پر’جرائم پیشہ مافیا’ تشکیل دینے کا الزام عاید کیا تھا۔