عالمی وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں جانی نقصان ایک ملین 1 لاکھ 9 ہزار 850 تک جا پہنچا ہے جبکہ 39 ملین 6 لاکھ 34 ہزار افراد اس مہلک وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

وبا کے مرکز متحدہ امریکہ میں کووڈ ۔ 19 سے جانی نقصان 2 لاکھ 23 ہزار 644 جبکہ 82 لاکھ88 ہزار ابتک وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

برازیل میں عام وبا سے ابتک1 لاکھ 53 ہزار 229افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں تو ملک میں 52 لاکھ سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

کووڈ۔19 سے 85 ہزار 285 ہلاکتیں ہونے والے میکسیکو میں متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 35 ہزار تک ہو گئی۔

فرانس میں مزید178 اموات سے مجموعی جانی نقصان 33 ہزار 303 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 86 نئے کیسسز کے ساتھ مجموعی متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 35ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

وبا سے ابتک 36 ہزار 427 افراد کی اموات اور ساڑھے تین لاکھ 92 ہزارکے متاثر ہونے والے اٹلی میں حکومت کے کووڈ۔19 اقدامات اور وبا کے دوران مالی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

بعض دیگر ممالک میں عام وبا سے جانی نقصان کچھ یوں ہے:

برطانیہ: 43 ہزار 429، پیرو: 33 ہزار 648، اسپین: 33 ہزار 775، کولمبیا : 28 ہزار 616، ارجنٹائن: 25 ہزار 723، چلی: 13 ہزار 529، اور جرمنی 9 ہزار 836