کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈ جام میں جاری “قائد ملت شہید لیاقت علی خان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 2میچوں کے فیصلے ۔پہلے میچ میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام نے مد مقابل لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سائنسز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 34کے مقابلے میں 36باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے محمد رافع 16اور اسد میمن نے 14جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے محمد الیاس نے 14اور شفاعت نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے دوسرے میچ میں حیدر آباد ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے مد مقابل ٹنڈ وجام یونائیٹڈ کی ٹیم کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 35کے مقابلے میں 38باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے عذیر نے 14اور حبیب خان نے 12جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے محمد شہاب نے 15اور ثمر خانزادہ نے 12پوائنٹس حاصل کرکے نمایاں رہے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض زاہد فتخار ،کاشان احمد اور خدا بخش نے انجام دیئے۔