اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ٹوئٹر پرجاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی اور یہ شرح چند ہفتوں پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیزکو نظر انداز کرنے کے نتائج ظاہر ہونے لگے ہیں اور ہم تمام ایس او پیز کو نظر انداز کرکے غلطی کےمرتکب ہورہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کرتے تو زندگی اور معاش سے محروم ہو جائیں گے۔