رائے شماری میں جعل سازی، تونسی پارلیمانی بلاکس کا غنوشی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

Rashid Al Ghannouchi

Rashid Al Ghannouchi

تونس (اصل میڈیا ڈیسک) تونسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اسلام پسند رہ ما راشد الغنوشی پر ایوان میں ایک بل پر رائے شماری کے دوران دھاندلی کے الزامات سامنے آنے کے بعد مختلف جماعتوں کے پارلیمانی بلاک حرکت میں آ گئے ہیں۔

تونسی پارلیمنٹ کے رکن بدرالدین القمودی نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی بلاکس نے پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوشی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الغنوشی پر الزام ہے کہ انہوں‌ نے ایوان میں ایک بل پر رائے شماری دوران ایک سیشن میں دھاندلی کے ذریعے ووٹ حاصل کیے تھے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی بلاک کے رکن القمودی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ان کی جماعت اور ‘تحیا تونس اور الاصلاح الوطنی نے 7 اکتوبر کو ہونے والے ایک سیشن میں ہیرا پھیری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحیا تونس کے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 12، الاصلاح الوطنی کی 16 اور ڈیموکریٹک بلاک کی 38 ہے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ ویڈیو کے ذریعے پتا چلتا ہے کہ ایوان میں‌پیش کردہ ایک بل کی 98 ارکان نے مخالفت کی جب کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کی طرف سے یہ تعداد 118 بتائی گئی ہے۔ سیشن کے دوران ایک بل پرہونے والی رائے شماری میں ہیرا پھیری دھاندلی اور جعل سازی ہے جس کی قانونی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں گی۔

القمودی کا مزید کہنا تھا کہ راشد الغنوشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قانون سے تجاوز کر رہے ہیں۔