امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ڈائریکٹر برائے نیشنل انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے کہا ہے کہ روس اور ایران نے امریکا میں رائے دہندگان کے اندراجات سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں جس کا مقصد تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی راہ ہموار کرنا ہے۔
رائٹ کلف نے کہا کہ ایران کا مقصد خاص طور پر ووٹرز کو خوف زدہ کرنا ، معاشرتی بدامنی کو بھڑکانا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اداروںکو پتا چلا ہے کہ روس نے بھی امریکی ووٹروں کے کچھ اعداد و شمار حاصل کیے ہیں۔ روس اور ایران دونوں امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔