اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ کو ایک خط مین اسلام کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے ہولاکاسٹ کی طرز پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق خط کے مندرجات میں انہوں نے سی ای او فیس بک کی توجہ بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی طرف دلائی ہے جو دنیا بھر میں نفرت ، انتہاپسندی اور تشدد کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نفرت کا پیغام پھیلانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو مسلمانوں کے خلاف جاری نسل کشی کے مکمل ہونے کا مزید انتظار نہیں کرنا چاہے جو کہ اس وقت بھارت جیسے ممالک اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔