آپ کے آئی فون ایک چھپا ہوا بٹن ہے جس کے بارے میں آپ یقیناً نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ چھپا ہوا بٹن آپ کے کس کام آ سکتا ہے۔
اس چھپے ہوئے بٹن کا نام ’بیک ٹیپ‘ ہے جو کہ آئی فون کے ’آئی او ایس 14‘ سافٹ وئیر کی اپ ڈیٹ کا ایک حصہ ہے اور اس بارے میں زیادہ تر لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔
یہ کیا کام کرتا ہے؟ اب آپ کے دماغ میں یہی سوال اٹھ رہا ہو گا کہ یہ بیک ٹیک بٹن کام کیا کرتا ہے؟ اس فیچر سے مستفید ہونے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنے آئی فون میں آئی او ایس 14 سافٹ وئیر کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
اپنے فون میں آئی او ایس 14 سافٹ وئیر کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد آپ سیٹنگ کے آپشن میں جائیں اور اسے اسکرول کرتے کے بعد آپ ’ایسیسی بلیٹی (Accessibility) ‘ کے آپشن پر کلک کریں جس کے بعد آپ کو ’ٹچ‘ کا آپشن نظر آئے گا۔
اب ٹچ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ’بیک ٹیپ‘ کا آپشن نظر آئے گا جسے آپ کو آن کرنا ہو گا۔
اس بیک ٹیپ آپشن کو آن کرنے کے بعد آپ اسکرین شاٹ، آواز کم اور زیادہ کرنا، اور زوم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید چیزیں بھی کر سکیں گے۔
مثال کے طور پر اگر آپ اس ’بیک ٹیپ‘ آپشن سے اسکرین شاٹ لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بیک ٹیپ کو آن کرنے کے بعد آپ کو ’اسکرین شاٹ‘ کے آپشن کو منتخب کرنا پڑے گا۔
اب آپ کو اسکرین شاٹ لینے کے اپنے فون کی پشت پر دو مرتبہ مرتبہ ٹیپ کرنا پڑے گا جس کے بعد آپ اسکرین شاٹ لے سکیں گے۔
اس فیچر سے مستفید ہونے کے لیے آپ کو یہ اہم بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا کے آپ کے فون کا کوور (کیس) زیادہ موٹا نہ ہو۔