اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں رکھے سربراہان مملکت کے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے سربراہان کو تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑیاں، ہار کا سیٹ اور دیگر تحائف نیلام کیے جائیں گے۔
تحائف میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں جب کہ تحائف میں شامل ایک قیمتی گھڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحائف صرف وفاقی سرکاری ملازمین اور مسلح افواج کے افسران خرید سکتے ہیں جب کہ یہ نیلامی آئندہ ماہ نومبر میں ہو گی۔