راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے دی ہے۔
زمبابوے ٹیم نے 50 اوورز میں 204 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستانی پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر مکمل کرلیا۔ پاکستان نے 35.2اوورز میں ہدف حاصل کیا۔
بابر اعظم نے وننگ شاٹ پر شاندار چھکا مارا۔ پاکستانی آف سپینر افتخار احمد مین آف دی میچ قرار پائے۔ افتخار احمد نے زمبابوے کے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جارہی 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے قومی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز برین چاری اور چامو چیبھابھا نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور صرف 59 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم بعد میں برینڈن ٹیلر اور سین ولیمز نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور آگے بڑھایا۔
سین ولیمز 75 رنز بنانے کے بعد افتخار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولنگ کے آگے زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم صرف 45.1 اوورز میں 206 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دوسرے ون ڈے کے لیے 2 تبدیلیاں کی گئیں، وہاب ریاض کی جگہ موسی خان اور انجری کا شکار ہونے والے حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دیدی
واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔