پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے چند روز قبل مدرسہ میں ہونیوالے دھماکے کے بعد آرمی پبلک اسکول پردہشت گردوں کے حملے کے بعد پشاور میں بنائے جانیوالے سیکیورٹی پلان کو دوبارہ لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تمام تھانوں کے ایڈیشنل ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں موجود مدارس کے نگران ، مذہبی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان سے سیکیورٹی کے معاملے پر فی الفور ضروری اقدامات کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔