ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے ضلع ازمیر میں زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان کی تعداد 79 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ آفات و ہنگامی حالات انتظامیہ AFAD کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کی وجہ سے اموات کی تعداد 79 اور زخمیوں کی تعداد 962 تک پہنچ گئی ہے۔
زخمیوں میں سے 743 کو طبّی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 219 کا علاج ابھی جاری ہے۔
بیان کے مطابق زلزلے کی وجہ سے منہدم 8 عمارتوں میں تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 51 منٹ پر ازمیر کی تحصیل سفر حصار سے 17 کلومیٹر کی مسافت پر کھلے سمندر میں 6.6 کی شدت سے زلزلہ آیا۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 16.54 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔