لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے، یہ ہم سب کا اللہ پر ایمان ہے، وزارت کی واپسی پرسب سے زیادہ خوشی انڈین را، مکس اچار پارٹی اور مسلم لیگ ن کو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ خاطر جمع رکھیں، وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، مسلم لیگ (ن) کی کرپشن اور لوٹ مار پر آواز اٹھاتا رہوں گا۔