دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) دبئی کی بجٹ ایئرلائن فلائی دبئی نے رواں ماہ تل ابیب کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ پہلی باقاعدہ تجارتی سروس ہو گی۔
جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ ایئرلائن ہر ہفتے چودہ پروازیں چلائے گی۔
روزانہ ایک پرواز تل ابیب جائے اور وہاں سے واپس آئے گی۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات براہ راست پروازوں میں ویزہ فری انٹری کا معاہدہ بھی کر چکے ہیں۔
مصر اور اردن کے بعد متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسرا عرب ملک تھا۔