کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سے مشکلات پیدا کرنے کے باعث وہاں 2 سال سے پھنسی پاکستانی خاتون بچوں کے ساتھ حیدرآباد پہنچ گئی۔
حیدرآباد کی رہائشی ہندو خاتون ارتی سروان کے مطابق وہ 2 سال پہلے والدین سے ملنے بھارت کے شہر نئی دہلی گئی تھیں لیکن جب انہوں نے واپس آنا چاہا تو بھارتی حکومت کی جانب سے مشکلات پیدا کی گئیں۔
بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اقدامات کے بعد پاکستانی خاتون کی واپسی ممکن ہو سکی۔
بھارت میں پھنسی ہوئی خاتون کی پاکستان آمد پر حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے ان کا استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں راشن اور تحائف بھی دیے جب کہ ارتی سروان نے تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔