لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ کے پیش نظر میو اسپتال کے بعد سروسز اسپتال کے تین شعبوں میں بھی آپریشن کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔
پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سروسز اسپتال میں جنرل سرجری، گائناکالوجی اور آرتھوپیڈک ڈپارٹمنٹ میں مریضوں کے آپریشنز 22 نومبر تک بند کر دیے گئے ہیں۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سروسز اسپتال میں ایمرجنسی اور کینسر کے مریضوں کے آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کیسز میں اضافے کے باعث میو اسپتال لاہور میں بھی روٹین آپریشن بند کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 77 ہو گئی ہے جب کہ صوبے میں کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 407 تک پہنچ چکی ہے۔