پبلک ٹرانسپورٹ اونرز کا 11 نومبر کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
Posted on November 9, 2020 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Public Transport
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے 11 نومبر کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ندیم حسین کا کہنا ہے کہ ایک روز کے لیے اے سی اور نان اے سی بسیں بند رہیں گی۔
ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز چالان اور جرمانے ختم کیے جائیں، بند بس اسٹاپ بحال کیے جائیں۔
ٹرانسپورٹرز نے فٹنس کا پرانا نظام بحال اور گاڑیاں بند کرنے کا سلسلہ بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com