ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بالائی قارا باغ کے موضوع پر جنگ بندی کے کنٹرول اور اس کی نگرانی کے لیے ترک۔روس مشترکہ مطابقت طے ہو گئی ہے۔
صدر ایردوان نے انصاف و ترقی پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ روز طے کردہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ترک۔روس مشترکہ مطابقت طے ہو گئی ہے جس کے ظابطے پر دستخط کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نگرانی مرکز آرمینی قبضے سے آزاد ہوئے علاقے میں قائم ہوگا جو کہ قارا باغ میں جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی کو روکنے کی کوشش کرےگا ،اس طرح سے آذری علاقوں اور قا راباغ پر اٹھائیس سالہ آرمینی قبضے کے خاتمے میں مدد ملے گی اور یہ سرکاری طور پر ختم ہو جائے گا جہاں جلد ہی دوبارہ سے اسلام کی صدائیں گونجیں گی ۔
انہوں نے اس بات کی بھی امید ظاہر کی اسی قسم کا ایک مرکز شام میں بھی اگر قائم ہو تو بہتر ہوگا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ علاقے اور دنیا میں رونما ہوئی اس تبدیلی کے دور میں دونوں برادر ممالک ہاتھوں میں ہاتھ لیے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اپنے اہداف پورے کریں گے، آج کے بعد ہم آذربائیجان کے ساتھ مزید قریبی اور مضبوط تعاون قائم کرتے ہوئے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کریں گے۔
حالیہ جھڑپوں میں آرمینیا نے مسلسل آذری آبادیوں پر حملے کرتےہوئے معصوم افراد کی جانیں ضائع کی ہیں لیکن اب اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔