کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ میں انڈس کانگریس پارٹی کے نام سے ایک اورسیاسی جماعت وجود میں آ گئی۔
انڈس کانگریس پارٹی کے نام سے نئی پارٹی کا منشورپیش کرتے ہوئے چیئرمین مصطفی سومرو جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جگدیش واسوانی ودیگر نے پاکستان کی چار اکائیوں کو متحد کرنے کی ضرورت پرزوردیا اورکہاکہ ملک کو 1940 کی قرارداد کی روح کے مطابق چلایا جائے،سیاسی اوربنیادی حقوق یرغمال ہیں،صوبوں اور مرکزکے مابین ایک نیا سیاسی معاہدہ ضروری ہے، صوبوں میں علیحدگی کی تحریک تب ختم ہوگی جب بنیادی حقوق میسرہوں گے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انڈس کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ کے لوگوں نے اس لیے ووٹ نہیں دیے تھے کہ صوبہ بیچ دیں، گلگت کوسندھ بنانے کی بات کی جاتی ہے،سندھ کی زمینیں اور پہاڑ تک بیچے گئے ہیں، بلاول بھٹوکومراد علی شاہ کی کارکردگی کا پتا ہی نہیں، اس کی کارگردگی زیرو ہے۔