راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او ای سی کے رکھ چکری اور خنجار سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔
آئی ایس پی آر کا بتاناہےکہ بھارتی فوج نے تری بند اور سماہنی گاؤں کی آبادی کو راکٹ اور مارٹرگولوں سےنشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا جب کہ 2 خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔