خاتون کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما کو ادارہ تحفظ خواتین میں عہدہ مل گیا

Naveed Aslam

Naveed Aslam

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سینئر خاتون پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ساہیوال میں ادارہ تحفظ خواتین میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ادارہ تحفظ خواتین کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیش کے مطابق نوید اسلم کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر مقرر کیاگیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نوید اسلم کے خلاف خاتون سینئرپوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ بھی درج ہے اور وہ اس مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔