پاکستان: چار ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز، شرح 6 فیصد سے تجاوز

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36899 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2547 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 18 افراد انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.9 فیصد رہی جب کہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 4 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ ہے۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 112284 ہے اور 2519 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16582 اور ہلاکتیں 157 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43052 اور 1318 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 5690 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 132 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4482 اور 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25278 ہے اور اب تک 265 مریض انتقال کر چکے ہیں۔