ویسکونسن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی ریاست ویسکونسن کے ایک مال میں فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا نے واوواٹوسہ کے میئر ڈینس مک برائیڈ کے حوالے سے بتایا ایک شاپنگ مال میں جمعہ کے روز متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن ان میں سے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ریاستی پولیس نے مالواکی کے شمال مغرب میں تقریبا 7 میل دور واقع اس مال کو گھیرے میں لے لیا۔ اس واقعے کے بعد اسے بند کر دیا گیا تھا۔
پولیس فائرنگ کے واقعے کے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا سکی۔ بیان کے مطابق مُجرم ابھی بھی مفرور ہے۔ امریکی میڈیا نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ 8 افراد کو علاج کے لیے فرائیڈارت اسپتال لایا گیا ہے۔