ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) ایک سینیر امریکی عہدے دار نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے زیر اہتمام ورچوئل جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے جی 20 سمٹ کا 15 واں اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہفتہ اور اتوار کو کرونا بحران کی روشنی میں منعقد ہو گا۔
کانفرنس میں عالمی قائدین عالمی مالیاتی، معاشرتی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کے لیے دو دن ملاقات کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز ورچوئل سمٹ کے افتتاحی خطاب کریں گے۔
خبر رساں ادارے “اے ایف پی” کے مطابق سربراہی اجلاس کا کام جو عام طور پر عالمی رہ نماؤں کے مابین دوطرفہ مکالمے کا موقع ہوتا ہے اس سال انتہائی اہم عالمی امور پر انٹرنیٹ کے ذریعے مختصر سیشنز تک محدود رہے گا۔
اس سال جی 20 کی سربراہی کرنے والے سعودی عرب میں منتظمین کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ بات چیت وبا کے اثرات اور عالمی معیشت کی بحالی کے اقدامات پر مشتمل ہوں گے۔
‘جی 20’ کو ترقی پذیر ممالک میں قرضوں کے ممکنہ ڈیفالٹ سے نمٹنے کے لیے مزید مدد فراہم کرنے پر غور کرے گی۔
اس کے علاوہ ‘کوڈ 19 اور اس کے انسداد کی تیاریوں کے ضمن میں ویکسین کی نئی دریافتوں اور ان سے امید پیدا ہونے والی توقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔