بائیڈن کی صدارت میں تعلقات بالکل متاثر نہیں ہوں گے، سعودی وزیر خارجہ

Adil-al-Jaber

Adil-al-Jaber

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک توقع رکھتا ہے کہ جو بائیڈن کی صدارت میں دونوں ملکوں کے تعلقات بالکل متاثر نہیں ہوں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر بات کرتے ہوئے الجبیر نے ایسے تاثرات کو رد کیا کہ بائیڈن کے دور صدارت میں واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات بگڑ سکتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کے بقول امریکی صدر سے ایک دوست کے طور پر مکالمت ہوتی ہے، وہ چاہے ڈیموکریٹ ہو یا ری پبلکن، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ امر اہم ہے کہ ٹرمپ کے دور میں سعودی عرب کے انسانی حقوق سے متعلق متنازعہ ریکارڈ پر خاموشی اختیار کی جاتی رہی ہے تاہم نو منتخب صدر بائیڈن کئی معاملات پر ریاض پر تنقید کر چکے ہیں۔