اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کورونا سے صحت یاب ہو گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کورونا کی وجہ سے دو ہفتے سے چھٹی پر تھے اور اب وہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے پیر کے روز سے کیسز کی سماعت شروع کر دی۔
کلبھوشن کیس میں جسٹس میاں گل حسن ویڈیو لنک کے ذریعے لارجر بنچ کا حصہ بنے تھے۔