امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ کروڑ 87 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 13 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر اب براعظم ایشیا اور یورپ سمیت کئی خطوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، جہاں اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ 47 ہزار افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔
اس فہرست میں بھارت 91 لاکھ 39 ہزار کورونا کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں اب تک ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔