لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ تیسری بار بھی مثبت آگیا۔ خیال رہے کہ 9 نومبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گلگت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے تھے جہاں وہ شریف میڈیکل سٹی میں زیر علاج ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وائرس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔
اب ایک بار پھر ان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جو دوبارہ مثبت آگیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اس کی وجہ سے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا اور ملک بھر میں اب تک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار تک جا پہنچی ہے۔