اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بیٹھی رہی تو ملک کے لیے خطرات مزید سنگین ہو جائیں گے۔
احسن اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے ریاستی وسائل کا مقابلہ ناممکن ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں میں 2 ہزار لوگ آتے ہیں، اگر حکومت کی بات مان لی جائے تو اتنے کم افراد سے کورونا کیوں پھیلے گا۔
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کا برا حال کر دیا ہے، اگر موجودہ حکومت بیٹھی رہی تو ملک کے لیے خطرات مزید سنگین ہو جائیں گے۔