اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو زمانہ قریب میں بحرین کا دورہ کریں گے۔
نیتان یاہو نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے، بحرین کے ولی عہد پرنس اور وزیر اعظم سلمان بن حامد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ ،ٹیلی فونک ملاقات کی۔
مذاکرات میں الخلیفہ نے انہیں بحرین کے دورے کی دعوت دی ہے لہٰذا وہ زمانہ قریب میں ماناما کا دورہ کریں گے۔
نیتان یاہو نے دورے کی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
دوسری طرف اسرائیل کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی نے کہا ہے کہ وہ سرکاری دورے پر آئندہ ہفتے بحرین جائیں گے۔
واضح رہے کہ15 ستمبر کو وائٹ ہاوس میں منعقدہ تقریب میں اسرائیل اور بحرین کے درمیان بحالی تعلقات کا سمجھوتہ طے پایا تھا۔