انتونیو گوٹیرش کا افغانستان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Antonio Guterres

Antonio Guterres

وینزویلا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے افغانستان میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ جنیوا میں گوٹیرش نے افغان ڈونر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ طے ہونے والے امن معاہدہ پر عمل کے سازگار ماحول کے لیے غیر مشروط جنگ بندی ضروری ہے۔

گوٹیرش نے امن عمل میں خواتین، نوجوان اور مثاثرین کو شامل کرنے پر بھی زور دیا۔ ڈونر کانفرنس میں افغانستان کے لیے یورپی یونین کی جانب سے آئندہ چار سالوں کے لیے 1.43ارب امریکی ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے۔