کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد موسم سرد ہوگیا۔
کراچی میں گزشتہ رات موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جہاں گلبرک، سرجانی، اورنگی، گڈاپ ،فیڈرل بی ایریا، گلشن معمار، سعدی ٹاؤن،آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، ملیر، ائیرپورٹ، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور متعدل بارش ہوئی جو رات گئے تک جاری رہی جب کہ بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر میں موسم سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 اور 27 نومبرکو کراچی میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور ہواؤں کی رفتار 45 سے 50 کلو میٹر فیگ گھنٹہ ہوسکتی ہے۔