حکومت کا والدین کے تحفظ کیلیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

Parents

Parents

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلے پر وزیر اعظم نے بھی منظوری دے دی ہے جب کہ وزیر قانون فروغ نسیم کو مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

مجوزہ مسودے کے مطابق والد ملکیتی مکان سے بچوں، ان کی بیویوں کو بےدخل نہیں کر سکے گا، والد کو 10 روز میں آسان طریقہ کار اختیار کرکے بچوں کو بے دخل کرنے کا اختیار ہو گا۔

وفاقی حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اولاد کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جا سکے گا۔

وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے مطابق والدین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق آرڈیننس کے ذریعے اولاد کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جا سکے گا، آرڈیننس کے بعد بچے ذاتی ملکیتی مکان سے بھی والدین کو بے دخل نہیں کر سکیں گے۔