صوابی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

Police

Police

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ چھوٹا لاہور میں دو گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا جس پر یہ واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال صوابی منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔