امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 32 لاکھ 64 ہزار ہے۔
امریکہ میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 254 اور مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 10 ہزار 357 ہے۔
اٹلی میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 686 کے اضافے سے اموات کی تعداد 54 لاکھ 363 اور 26 ہزار 323 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 64 ہزار 532 ہو گئی ہے۔
فرانس میں حالیہ ایک دن میں 213 کے اضافے سے اموات کی تعداد 52 ہزار 127 ہو گئی ہے ملک میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 8 ہزار 699 ہے۔
58 ہزار 30 اموات اور 16 لاکھ 5 ہزار 172 مریضوں کے ساتھ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرے میں مداخلت کی اور کم از کم 150 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
کووِڈ۔19 کی وجہ سے دیگر ممالک کے حالات کچھ اس طرح ہیں:
برازیل میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 637
میکسیکو میں ایک لاکھ 5 ہزار 459
اسپین 44 ہزار 668
ارجنٹائن 38 ہزار 322
کولمبیا 36 ہزار 401
پیرو 35 ہزار 876
پولینڈ 16 ہزار 746
بیلجئیم 16 ہزار 461
جرمنی 16 ہزار 377
چلّی 15 ہزار 322
ایکواڈور 13 ہزار 371
یوکرائن 12 ہزار 213
کینیڈا 11 ہزار 976 اور رومانیہ میں اموات کی تعداد 11 ہزار 45 ریکارڈ کی گئی ہے۔