کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پبلک میں ماسک اتارنے پر عوام نے سوشل میڈیا پر اداکار فیصل قریشی کو تنقید کا نشانا بنا ڈالا۔
مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ کل میں نے اداکار فیصل قریشی کو ایک مال میں دیکھا جہاں انہوں نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا اور وہ مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے میں مصروف تھے، حکومت جتنی ہدایات جاری کردے لیکن اداکاروں کی وجہ سے عوام نے بھی عمل نہیں کرنا۔
صارف کی جانب سے ٹوئٹ پر اداکار فیصل قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ماسک پہنا ہوا تھا تاہم کچھ مداحوں کی جانب سے سیلفی لینے کے لیے ماسک اتارنے کی درخواست کی گئی جس پر میں نے ایسا کیا تاہم اگر میں ماسک اتار کر مداحوں کی خواہش پوری نہ کرتا تو لوگ مجھے مغرور کہتے۔
فیصل قریشی کے جواب پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانا بنایا، ایک صارف نے کہا کہ آپ ٹرینڈ بنانے والے ہیں لہذا آپ کو ماسک نہیں اتارنا چاہیے تھا تاکہ آپ کے مداحوں کے لیے مثال بنے اور دوسرے لوگ بھی آپ کو فالو کریں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ایس او پیز کے معاملے پر کوئی بہانہ نہیں چلے گا چاہے وزیراعظم ہو یا مداح۔