ایران خطے کی دہشت گرد تنظیموں کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے: سعودی عرب

Faisal bin Farhan

Faisal bin Farhan

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کے روز بحیرہ روم کے مکالمہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں دہشت گرد ملیشیاؤں کی مالی اعانت جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ ایران سے وابستہ ملیشیا عراق میں تشدد کا استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب ایرانی سائنسدان کے قتل جیسے واقعات کی حمایت نہیں کرتا۔ مملکت کی یہ پالیسی نہیں کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی حمایت کرے۔

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ہم علاقائی امور پر اتفاق رائے حاصل کریں گے۔

مشرق وسطی میں قیام امن کے معاملے پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایک ایسے واضح امن معاہدے کی حمایت کرتا ہے جس سے فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ویژن یہ کہ اگر اسرائیل آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے تو ہم اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتے ہیں۔