امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کو مذہبی آزادی کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ پومپیو نے انڈونیشیا کے دورے پر چینی اقلیتی ایغور مسلمانوں پر مصیبتوں اور مسائل کا ذکر کرتے ہوئے چین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پومپیو نے انڈونیشیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم نہدلت العلماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی تمام مذاہب کے خلاف جنگ مذہبی آزادی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
حقوق کی تنظیموں کے مطابق چین کے شمالی مغربی صوبے سنکیانگ میں واقع کیمپوں میں لاکھوں ایغور مسلم اقلیتوں کے ساتھ مبینہ طور پر غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔