لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کی وبا پھیلنے کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن 31 جنوری 2021 تک نہ کروانے سے متعلق پنجاب حکومت کو واضح طور پر آگاہ کردیا۔
بلدیاتی الیکشن سے متعلق حکومت پنجاب اورالیکشن کمیشن کے درمیان صورتحال واضع نہ ہونے کی بناء پر شہری حلقوں میں چہ مگوئیاں چل رہی تھیں پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا جا چکا ہے جس کے تحت فروری 2021ء سے قبل بلدیاتی انتخابات کروائے جانا لازم ہیں۔