عرب امارات (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر مُملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے منگل کے روز کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خلیج میں یکجہتی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے لیے چار ممالک کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ خلیجی ریاستوں کے تعلقات عرب سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک بنیادی ستون کا درجہ رکھتے ہیں۔
قرقاش نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ “ٹویٹر” پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات خلیج کے کامیاب سربراہ اجلاس کا منتظر ہے۔
مصر نے منگل کے روز قطر کے ساتھ بحران حل کرنے کے لیے کویت کی کوششوں کی تعریف کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے قطر اور چار عرب ملکوں کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے کویتی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔