نیوزی لینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) رائل کمیشن کی جانب سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں خفیہ سروس کی کوتاہیاں تسلیم کی گئیں مگر رپورٹ اس نتیجے پر پہنچی کہ حملے کو روکنا نا ممکن تھا۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر گزشتہ سال مارچ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو روکنا نا ممکن تھا۔
اس سلسلے میں آج رائل کمیشن کی جانب سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں خفیہ سروس کی کوتاہیاں تسلیم کی گئیں مگر رپورٹ اس نتیجے پر پہنچی کہ حملے کو روکنا نا ممکن تھا۔
یہ انکوائری رپورٹ آٹھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حملے سے قبل خفیہ ایجنسی حکام نے اسلامی شدت پسندی پر تو کافی توجہ دی مگر دائیں بازو کی انتہا پسندی پر دھیان نہ دیا۔
یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ کے اس حملے میں اکیاونمسلمان ہلاک ہو گئے تھے۔