روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اڑان برقرار

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اڑان برقرار ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 48 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔