لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا جب کہ جمعرات اور ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کو کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ،زیارت ، بارکھان، خضدار، سبی، نصیر آباد اور تربت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
جب کہ سکھر ،لاڑکانہ، چترال، سوات، شانگلہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بنوں، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد، بھکر اور ملتان میں بارش ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے اور ہفتے کو مری اورگلیات میں اچھی بارش اوررفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عوام سوشل میڈیا پر موسم کی پیشگوئی پر کان نہ دھریں۔