گوجر خان (اصل میڈیا ڈیسک) 1971 کی جنگ میں ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں شجاعت کی بے مثال داستان رقم کرنے اور نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے سپاہی سوار محمد حسین کا 49 واں واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
سوار محمد حسین شہید جون 1949ء کو ڈھوک پیر بخش تحصیل گوجر خان میں پیدا ہوئے، انہوں نے 3 دسمبر 1966 کو 17 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔
1971 کی جنگ میں سوار شہید کی تعیناتی ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں ہوئی، قوم کے بہادر بیٹے نے تن تنہا لڑتے ہوئے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کیے اور جام شہادت نوش کیا۔
سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 49 ویں یوم شہادت پر پاک فوج کی جانب سے بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سوار محمد حسین نے 1971 کی جنگ میں ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں شجاعت کی داستان رقم کی۔
انہوں نے بے خوفی سے لڑتے ہوئے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین شہید کو سلام۔